پاک فضائیہ نے27  فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا

27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، ترجمان پاک فضائیہ

27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، ترجمان پاک فضائیہ۔ فوٹو : فائل

پاک فضائیہ نے27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ " اللہ اکبر" جاری کردیا ہے۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نغمے " اللہ اکبر" میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔


https://www.youtube.com/watch?v=0gb5P25ue5E&feature=youtu.be&fbclid=IwAR0c-qv3-gRN_hiYypsQL_u9HbSX8HLAd004Eb4PLiEauchg5m-P3hgTLlQ

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔
Load Next Story