ایران میں کورونا وائرس سے 50 افراد ہلاک

عالمی ادارہ صحت کا ایران کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار


ویب ڈیسک February 24, 2020
عالمی ادارہ صحت کا ایران کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

چین سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے ایران میں 50 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2600 ہوگئی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی النا نے رکن پارلیمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مذہبی طور پر مقدس شہر قم میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے اور قم میں بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

قم کے ایک مدرسے میں 250 افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشے کے باعث قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ملک بھر میں دو روز سے اسکول بند ہیں، جبکہ وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث اس ہفتے ہونے والے عام انتخابات بھی ملتوی ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایران کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہے اور 61 افراد متاثر ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی اور آرمینیا نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔

ادھر کویت، افغانستان اور بحرین میں بھی کورونا وائرس پہنچ گیا ہے اور ان ممالک نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ کویت میں 3 جبکہ افغانستان اور بحرین میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب چین میں مزید 150 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2592 جبکہ مریضوں کی تعداد 77150 ہوگئی۔ ادھر جنوبی کوریا میں 833 افراد اس وائرس سے مرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |