کراچی پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں 2 مفرور دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،شناخت حامد عرف پہلوان اورعبدالوہاب کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک November 24, 2013
دونوں دہشتگرد 26 سے زائد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے،پولیس۔ فوٹو: فائل

موچکو تھانے سے فرار ہونے والے دو مبینہ دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز موچکو تھانے سے فرار ہونے والے دو دہشتگردوں کی رئیس گوٹھ کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس اوررینجرز مشترکہ کارروائی کے لیے پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کردی،ملزمان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں دونوں مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن کی شناخت حامد عرف پہلوان اور عبدالوہاب کےنام سے ہوئی ،دہشتگردوں کو15 روز قبل بلدیہ کے علاقے سے ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا جوموچکو تھانے سے فرار ہوگئے تھے ۔ دونوں دہشتگرد 26 سے زائد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث اور دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔پولیس نے ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں