برطانوی اٹارنی جنرل نے پاکستانیوں کو کرپٹ قرار دینے سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
برطانوی اٹارنی جنرل ڈومینیک گریو نے گزشتہ دنوں پاکستانی برادری کو کرپٹ قرار دینے سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں ڈومینیک گریو کا کہنا تھا کہ پاکستانی برادری کو کرپٹ قرار دینے سے متعلق بیان پر معافی مانگتے ہیں ان کی مراد پوری پاکستانی برادری نہیں تھی صرف وہ لوگ تھے جو برطانیہ میں کرپشن کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانیہ آنے والے بہت سے مہاجرین کا تعلق ایسے ممالک سے ہوتا ہے جہاں بدعنوانی'وبائی شکل' اختیار کر چکی ہے ، یہ لوگ اپنے آبائے ممالک میں اقربا پروری دیکھتے ہیں اور انہیں ابتدا ہی سے یہ باور کرایا جاتا ہے کہ نوازشات، عنایات اور رشوت کے ذریعے بہت سی چیزوں اور مراعات کو حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ لوگ برطانوی معاشرے کو بھی اسی طرح کا سمجھتے ہیں۔ اس سلسلے میں ملک کے سیاستدانوں کو بیدار ہونا پڑے گا تاکہ انہیں یہ سمجھایا جاسکے برطانیہ میں یہ طرز عمل کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی روزمانے کو انٹرویو میں ڈومینیک گریو نے کہا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری میں بدعنوانی کے مسائل ہیں۔