کسٹم کی کراچی میں کارروائی 12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا برآمد

قبضہ میں لیے گئے پان پراگ اور گٹکے کا وزن 11 ہزار 870 کلو گرام ہے، کسٹم ڈائریکٹر


Staff Reporter February 24, 2020
قبضہ میں لیے گئے پان پراگ اور گٹکے کی مالیت کا اندازہ 12 کروڑ 75 لاکھ روپے لگایا گیا ہے،کسٹم ڈائریکٹر۔ فوٹو: فائل

کسٹم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 11 ہزار 870 کلو گرام مضر صحت بھارتی گٹکا اور پان پراگ برآمد کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا بھارتی گٹکا اور پان پراگ قبضے میں کرلیا۔

ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر عرفان جاوید نے ایکسپریس کو بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے اینٹی اسمگلنگ اسٹاف نے میریٹ روڈ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی ہے اور 11 ہزار 870 کلو گرام مضر صحت بھارتی گٹکا اور پان پراگ برآمد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قبضے میں لیے گئے پان پراگ اور گٹکے کی مالیت کا اندازہ 12 کروڑ 75 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔عرفان جاوید نے بتایا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |