سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان

ویزا ملنے پر پاکستانی عمرہ بھی ادا کرسکیں گے تاہم انہیں حج کی سہولت حاصل نہیں ہوگی


ویب ڈیسک February 24, 2020
سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور شینجن ویزا کے حامل پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹ آمد پر ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایئرپورٹ آمد پر (آن ارائیول) ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت وہ عمرہ بھی ادا کرسکیں گے۔

یہ ملٹی پل ویزا ایک سال کے لیے بھی ہوسکتا ہے لیکن شرط ہے کہ پاکستانی کے پاسپورٹ پر امریکا، برطانیہ یا یورپی ممالک کا شینجن ویزا ہونا ضروری ہے تاہم اس ویزا پر وہ حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے۔

یہ ویزا کسی بھی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر 440 ریال کی رقم دے کر حاصل کیا جاسکے گا لیکن اس کے لیے کریڈٹ کارڈ ضروری ہے نقد رقم قبول نہیں کی جائے گا۔ اس کے بعد پاکستانی باشندے 90 روز کے لیے سعودی عرب میں ٹھہرسکیں گے اور ایک سے زائد مرتبہ سعودی عرب اپنی آمدورفت جاری رکھ سکیں گے۔

سعودی ایئرلائن کے ایک ترجمان نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی، بھارتی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والا شہری اپنی آمد پر سعودی عرب کا ویزا حاصل کرسکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس نے برطانیہ، امریکا اور یورپ کا ویزا کم ازکم ایک مرتبہ استعمال کیا ہو، اگر آپ پاسپورٹ پر استعمال کی مہر نہ لگی ہو تو ویزا نہیں دیا جائے گا۔

دوسری شرط یہ ہے کہ ویزا کے خواہش مند فرد کو سعودی فضائی سروس مثلاً فلائی ناس اور فلائی ڈیل سے ہی سفر کرنا ہوگا لیکن یہ شرط پہلی مرتبہ آنے والے سیاح یا زائر کے لیے ہوگی، بار بار آنے والے کسی دوسری ایئرلائن کو استعمال کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |