پنجاب حکومت اورچینی کمپنی کے درمیان بجلی کی پیداوار کے 3 معاہدوں پردستخط

منصوبوں پر چینی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی، پنجاب میں مختلف منصوبوں سے 12 سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی

منصوبوں پر چینی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی، پنجاب میں مختلف منصوبوں سے 12 سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت اور چینی کمپنی میں بجلی پیدا کرنے کے تین معاہدوں پر دستخط ہوگئے جس کے تحت 660 میگاواٹ بجلی پیداکرنےکے دو پلانٹ ساہیوال میں لگائے جائیں گے۔


لاہور میں منعقدہ تقریب کے بعد بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر چینی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی، پنجاب میں مختلف منصوبوں سے 12 سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔ وزیراعلی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئلے سے بجلی حاصل کرنے کےلئے بھی منصوبے پرکام کیا جائے گا جس پرپنجاب حکومت سرمایہ کاری کرے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بہاولپور کے قریب سورج کی روشنی کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے لئے خصوصی طور پر کام کیا جارہا ہے جس کی تکمیل سے سسٹم میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔
Load Next Story