کئی علاقوں میں پارکس تباہ جھولے ٹوٹ گئے
حسین آباد، عزیز آباد ،لیاری، ناظم آباد، ملیر، نیوکراچی ،سرجانی ،میں پارکوں سے گھاس غائب، جھولے خراب
RAWALPINDI:
شہر کے کئی علاقوں کے پارکوں میں گھاس ختم ہوگئی، بنچیں ٹوٹ چکی ہیں جب کہ جھولے خراب ہونے سے بچے تفریح سے محروم ہیں۔
حسین آباد، عزیزآباد، لیاری، ناظم آباد، ملیر، نیو کراچی، سرجانی، بلدیہ ٹاؤن اور شہر کے بیشتر علاقوں میں پارکس اورمیدان بلدیاتی اداروں کی نااہلی کے باعث تباہ ہوچکے ہیں، پارکوں کو چٹیل میدانوں میں تبدیل کردیا گیاہے ، پارکوں میں بجلی کا نظام بھی خراب ہوچکا،کئی پارکوں سے گھاس غائب ہوچکی ہے ،شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بنائی گئی بنچیں ٹوٹ چکی ہیں، بچوں کے جھولے ٹوٹ کر گرچکے ہیں۔
کئی علاقوں میں پارکوں پر کچرا چننے والوں نے قبضہ جمالیا ہے ،اور پارکوں کے بڑے حصے کو کچرے سے کارآمد اشیا جمع کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شام کے وقت پارکوں میں بچے اور خواتین زیادہ وقت گزارتے ہیں ان سے تفریحی سہولت بھی چھین لی گئی ہے،پارکوں میں کچرے کے ڈھیر لگنے اور ناقص صفائی سے تعفن پھیل رہا ہے۔بزرگ بھی نماز فجر کے بعد پارکوں کا رخ کرتے تھے انھوں نے بھی تباہ حال پارکوں میں جانا چھوڑ دیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں میں شام اور رات کا زیادہ سے زیادہ وقت پارکوں میں گزارا جاتاہے ،تباہ حال پارکوںکی جلد از جلد مرمت کرکے بحال کیے جائیں ،لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں کے لیے پارک وقت گزارنے کی بہترین جگہ تھی ۔