گلشن اقبال کے فلیٹ سے ملنے والے گوشت کی جانچ نہ ہوسکی

ذکیہ بی بی کی لاش کی باقیات ملنے کے2روزبعد13فرروی کوخاتون کے بچوں کے فلیٹ سے بڑی مقدارمیں پراناگوشت ملاتھا


Staff Reporter February 25, 2020
ذکیہ بی بی کی لاش کی باقیات ملنے کے2روزبعد13فرروی کوخاتون کے بچوں کے فلیٹ سے بڑی مقدارمیں پراناگوشت ملاتھا فوٹو؛فائل

گلشن اقبال میں فلیٹ سے بڑی مقدارمیں ملنے والے پرانے گوشت کا معاملہ لٹک گیا ،کئی روزگزر جانے کے باوجود اس بات کا تعین ہوسکا کہ گوشت کس کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 اور13 فروری کی درمیانی شب گلستان جوہر تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک الیون اے جی پی آرکی عمارت کے عقب سے 12 سال قبل انتقال کرجانے والی خاتون ذکیہ بی بی کی لاش کی باقیات ملی تھیں اور انکشاف ہوا تھا کہ خاتون کا بیٹا قیصر اور بیٹی شگفتہ جوکہ گلشن اقبال بلاک 4 میں معمار ایونیو کے رہائشی تھے ان کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔

ذکیہ بی بی کی لاش کی باقیات ملنے کے 2 روز کے بعد 13 فرروی کو خاتون کے بچوں کے فلیٹ سے بڑی مقدارمیں پرانا گوشت ملا تھا، پولیس نے اہل محلہ کی نشاندی پرکارروائی کرتے ہوئے گوشت تحویل میں لے لیا تھا تاہم فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہوسکا تھا کہ گوشت کس کا ہے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فلیٹ سے ملنے والا گوشت ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ گوشت کس کا ہے۔

فلیٹ سے گوشت ملنے کے واقعے کو 12 روز گزر جانے کے باوجود پولیس یہ معلوم کرنے میں ناکام ہے کہ فلیٹ سے ملنے والا گوشت کس کا ہے اس حوالے سے جب گلشن اقبال پولیس نے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بتایا کہ پولیس نے فلیٹ سے ملنے والا گوشت ڈی این اے اوربائیولا جیکل ٹیسٹ جامعہ کراچی بھجوایا تھا لیکن جامعہ کراچی نے معذرت کر لی اور بتایا کہ گوشت کا ٹیسٹ لاہور،اسلام آباد یا جام شورو میں واقع لیبارٹری میں ہو سکتے ہیں۔

گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے گوشت کے نمونے حاصل کرلیے ہیں اور حکام سے اجازت ملنے کا انتظار ہے جیسے ہی حکام کی جانب گوشت ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جانے کی اجازت مل جائے گی تو فوراً گوشت کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوادیے جائیں گے پولیس کا کہنا ہے کہ امکان یہ ہی ہے کہ گوشت کے نمونے جام شورو یونیورسٹی بھجوائے جائیں گے اور رپورٹ آنے میں کم ازکم 15 روز لگ سکتے ہیں ۔

رپورٹ آنے کے بعد ہی یقین سے کہا جا سکے گا گوشت کس کا ہے پولیس نے بتایا کہ ابتدا میں پولیس کو شبہ تھا کہ گوشت خاتون ذکیہ بی بی کے بیٹے قیصرکا ہے لیکن دوران تفتیش پولیس کو کچھ ایسے گواہ ملے ہیں جن کے سامنے ذکیہ بی بی کے بیٹے قیصر کی تدفین کی گئی تھی انھوں نے بتایا کہ ذکیہ بی بی کی بیٹی شگفتہ کے انتقال کے بعد گوشت فریج میں خراب ہوگیا اور تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں