خیبرپختونخوا اسمبلی تحریری معاہدہ بے سود اپوزیشن کا شور شرابہ

جونہی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے لابی میں چلے گئے۔


Numainda Express February 25, 2020
جونہی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے لابی میں چلے گئے۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جاری سیشن کے دوران حکومت واپوزیشن نے تحریری معاہدے کے تحت ہنگامہ آرائی کا سلسلہ روکنے اور گفت وشنید کے لیے اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔

اسمبلی میں جاری سیشن کے دوران حکومت واپوزیشن نے تحریری معاہدے کے تحت ہنگامہ آرائی کا سلسلہ روکنے اور گفت وشنید کے لیے اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے پر اتفاق کیا تاہم سپیکر کی جانب سے اجلاس جاری رکھنے اور ایجنڈا نمٹانے پر اپوزیشن ارکان ایوان کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے ایوان کے اندر آگئے اور انہوں نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی شروع کردی جس کا جواب انھیں حکومتی بنچوں کی جانب سے بھی دیاگیاتاہم اس دوران سپیکر نے بلوں کی منظوری لیتے ہوئے اجلاس آج تک کے لیے ملتوی کردیا۔

گزشتہ روز جونہی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے لابی میں چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں