کورونا وائرس سے سی پیک پرپیشرفت متاثر نہیں ہوگی عاصم باجوہ

پاکستان اورچین کا بھائی چارہ اقتصادی تعاون اور شراکت داری میں بدل رہا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی


APP February 25, 2020
پاکستان اورچین کا بھائی چارہ اقتصادی تعاون اور شراکت داری میں بدل رہا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کورونا وائرس سے سی پیک پرپیشرفت متاثر نہیں ہوگی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے نیپرا کے زیر اہتمام ہفتہ توانائی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کورونا وائرس سے سی پیک پرپیشرفت متاثر نہیں ہوگی، اس سال کے وسط تک اس کے حقیقی ثمرات سامنے آئیں گے۔ پاکستان اورچین کا بھائی چارہ اقتصادی تعاون اور شراکت داری میں بدل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، دوسرے مرحلے میں بڑے منصوبے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں