آڈیٹر جنرل پاکستان کا پی ٹی اے اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

انتظامی امور کے اسٹرکچر میں بہتری لا کر اداروں میں ہونے والی کرپشن کو روکا جا سکتا ہے، اختر بلند رانا


ویب ڈیسک November 24, 2013
حکومت کی غلط پالیسیوں اور اداروں کی کرپشن نے ریاست کو کھوکھلا کردیا ہے، اختر بلند۔ فوٹو؛ فائل

QUETTA: آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بے ظابطگیوں اورغبن کا انکشاف کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اختر بلند رانا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے یونیورسل فنڈ میں 14 ارب روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں جب کہ گزشتہ دور حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی 3 ارب روپے کا غبن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رینٹل پاور، پاکستان اسٹیل، حج کرپشن، این آئی سی ایل اور ای او بی آئی جیسے کرپشن کے بڑے اسکینڈلز آڈیٹر جنرل آف پاکستان ہی کی وجہ سے ہی منظر عام پر آئے، حکومت کی غلط پالیسیوں اور اداروں کی کرپشن نے ریاست کو کھوکھلا کردیا ہے تاہم انتظامی امور کے اسٹرکچر میں بہتری لا کر اداروں میں ہونے والی کرپشن کو روکا جا سکتا ہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے اہمیت رکھتی ہیں جب کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے آڈیٹرز کو بھی تربیت فراہم کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں