لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کا سیکیورٹی ایجنٹ قتل

معمر قذافی کے سیکیورٹی ایجنٹ فریس الزروک کو بن غازی کے قریبی گاؤں درنہ کی مصروف شاہراہ پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔


AFP November 24, 2013
واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے سیکیورٹی ایجنٹ کو دارالحکومت بن غازی کے قریبی گاؤں میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے سیکیورٹی ایجنٹ فریس الزروک کو بن غازی کے قریبی گاؤں درنہ کی مصروف شاہراہ پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق فریس الزروک موقع پر ہی دم توڑ گے تھے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغازکردیاگیاہے تاہم تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ درنہ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک جج، ایک قبائلی سربراہ اور 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں