
وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا جو وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔ دوسری جانب افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ افتخار درانی پر مبینہ طور کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے بھی نکال دیا تھا، افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے طور پر تعینات تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔