جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں سمیت 4 بچے جاں بحق
جہلم جارہے تھے کہ راستے میں سوتیلے بیٹے نادر حسین نے فائرنگ کردی، زخمی خادم حسین
منگلا روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے منگلا روڈ پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ گھر کا سربراہ خادم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے خاندان کا تعلق کھوکھرجاتلاں آزاد کشمیر سے ہے اور بد قسمت خاندان جہلم جارہا تھا کہ تھانہ منگلا کی حدود نواحی گاؤں بڈھار میں 4 موٹرسائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے واقعے میں خاتون اور 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص اور بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تابہ نہ لاتے ہوئے ایک اور بچہ بھی دم توڑ گیا، جب کہ فیملی کے سربراہ خادم حسین نامی شخص نے بیان دیا ہے کہ ہم پر سوتیلے بیٹے نادر حسین نے فائرنگ کی۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر 5 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔