پشاور سے بیساکھیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا افغانی گرفتار

ملزم نے انتہائی مہارت سے بیساکھیوں میں تقریباً ڈیڑھ کلو چرس چھپا رکھی تھی، اے این ایف ذرائع


Staff Reporter February 25, 2020
ملزم نے انتہائی مہارت سے بیساکھیوں میں تقریباً ڈیڑھ کلو چرس چھپا رکھی تھی، اے این ایف ذرائع . فوٹو : ایکسپریس

اے این ایف نے پشاور سے بیساکھیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والے افغان باشندے کو گرفتارکرلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے کسی بھی وقت ٹیکسلا منشیات اسمگل کی جا سکتی ہے جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کی تلاشی شروع کردی۔

اسی اثنا میں مسافر گاڑی سے شک کی بنیاد پر ایک معذور شخص کو اُتارا گیا اور چیک کرنے پر معذور شخص کی بیساکھیوں میں سے منشیات برآمد ہوئی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم نے انتہائی مہارت سے بیساکھیوں میں تقریباً ڈیڑھ کلو چرس چھپا رکھی تھی جسے اے این ایف کی ٹیم نے قبضے میں لے کر افغانستان کے رہائشی جمعہ گل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج درج کردیا جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں