مزار قائد پر لڑکی کی وائرل ویڈیو کے بعد نوجوانوں کی شامت 6 گرفتار 

شہریوں نے لڑکی کے مزار قائد کے احاطے میں رقص کرنے پر شدید تنقید کی تھی

شہریوں نے لڑکی کے مزار قائد کے احاطے میں رقص کرنے پر شدید تنقید کی تھی ۔ فوٹو : ایکسپریس

MANCHESTER, ENGLAND:
مزار قائد پر لڑکی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد نوجوانوں کی شامت آگئی اور سیکیورٹی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے والے 6 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ مزار قائد کے احاطے میں رقص کررہی تھی۔


ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس کے بعد مزارقائد کے سیکیورٹی عملے نے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے مزارقائد کے مختلف حصوں میں ویڈیوز بنانے میں مصروف 6 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : مزار قائد پر لڑکی کے رقص کی تحقیقات کا فیصلہ

بعد ازاں مزار قائد کی انتظامیہ نے حراست میں لیے گئے جوانوں کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی ہے
Load Next Story