حکومت نے OGDC کے حصص کی فرخت کا عمل روک دیا
فیصلہ گذشتہ روز منعقدہ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں کیا گیا
حکومت نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( او جی ڈی سی) کی نجکاری کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز منظور کرلی۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کررہے تھے۔
پٹرولیم ڈویژن نے نجکاری کمیٹی کو تجویز دی تھی کی او جی ڈی سی کے حصص کی فروخت کا عمل روک دیا جائے کیوں کہ اس کے حصص کی قدر تیزی سے گررہی ہے۔ منگل کو کاروباری سیشن کے اختتام پر او جی ڈی سی حصص کی قیمت2 فیصد کمی سے 124.7 روپے فی حصص پر آگئی۔ مسلم لیگ ( ن) کے دور میں یہی قیمت 216 روپے فی حصص تھی۔ اس طرح اب تک او جی ڈی سی کے حصص 42.2 فیصد تک گرچکے ہیں۔
اوجی ڈی سی کے حصص کی گرتی ہوئی قدر کے تناظر میں یہ تحفظات بھی پائے جاتے ہیں کہ آیا 7 فیصد حصص کی فروخت سے متوقع 1.5 ٹریلین روپے حاصل ہوسکیں گے یا نہیں۔ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں او جی ڈی سی کے 7 فیصد حصص کی فروخت کا جاری عمل روکنے کی تجویز زیرغور آئی۔
گذشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی کے حصص کی فروخت کے معاملے پر مزید احتیاط اور غور کی ضرورت ہے۔