
شہریار آفریدی نے منگل کومنشیات کے کنٹرول سے متعلق چوتھی ٹرانس ریجنل کوآپریشن میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنسنگ منشیات کی روک تھام میں اہم اقدام ہوگا، دنیا کو منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا، وزیراعظم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ نیک نیتی پر مبنی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہمارے افسران اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے دنیا بھر کے ممالک کو منشیات کی روک تھام کے لیے اگے آنا ہوگا۔ دنیا میں سب سے زیادہ منشیات 85فیصد افغانستان میں پیدا ہورہی ہے، سرحدی باڑلگانے کے عمل سے منشیات کی روک تھام میں اہم مدد ملے گی۔
۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔