نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ احسن قدم ہے فواد چوہدری

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے لیے آزاد کمیشن بنانا ہوگا، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے لیے آزاد کمیشن بنانا ہوگا، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے۔


سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہے، لیکن اگلے مرحلے میں اس کا تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گئی جعلسازی سے تیار کرائی گئیں تھیں اور اگر ایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے، اس کے لیے آزاد کمیشن بنانا ہوگا۔

Load Next Story