ریلویز آئندہ ماہ 58 نئے انجن اسکواڈ میں شامل کیے جائینگے

40 گڈز، 18 پسنجر گاڑیوں کے ساتھ لگائے، سرگودھا تا کراچی سپر ایکسپریس بھی بحال کیجائیگی


APP November 25, 2013
سپر ایکسپریس کو اولیت دیتے ہوئے اسے بھی سرگودھا سے کراچی کے لیے بحال کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے آئندہ ماہ 58 نئے انجن اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔

58 انجن آنے سے پاکستان ریلوے ان میں سے 40 انجن گڈز اور 18 انجن پسنجر گاڑیوں کے ساتھ لگائے گا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے 18 پسنجر ٹرینوں میں سپر ایکسپریس کو اولیت دیتے ہوئے اسے بھی سرگودھا سے کراچی کے لیے بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔



سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس محکمہ ریلوے کی واحد ٹرین تھی جو اپنے آغاز سے اختتام تک کبھی خسارے میں نہیں گئی، اس ٹرین کے چلنے سے سرگودھا، منڈی بہائوالدین، چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، حیدر آباد، نواب شاہ سمیت دیگر اضلاع کے لاکھوں شہریوں کو بہترین سفری سہولت میسر آئیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں