
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے بعد ان کے خاندان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثنااللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں نبیلہ ثناءاللہ اور اقراء ثنا کو سوال نامہ بھجوایا جائے گا جب کہ داماد احمد شہریار کو طلب کیا جائے گا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں ان کی فیملی کو طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے۔ بیٹی اقرا اور داماد احمد شہریار سے ان کے ذرائع آمدنی کے ساتھ بسم اللہ سوسائٹی میں خریدے گئے پلاٹس، فیصل آباد میں خریدی گئی دکانوں اور آر ایس کے لمیٹڈ میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔