بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر احتجاج

بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے پردہ پوشی نہیں کرسکتا، ترجمان


ویب ڈیسک February 26, 2020
بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے پردہ پوشی نہیں کرسکتا، ترجمان

بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اس حوالے سے نہ صرف احتجاج کیا گیا بلکہ انہیں احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مراسلہ میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رواں سال بھارت کی جانب سے اب تک سیز فائر کی 384 خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے پردہ پوشی نہیں کرسکتا۔

ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی افواج مسلسل شہری آبادی کو مارٹر سے نشانہ بنارہی ہیں، بھارتی فورسز نے 25 فروری کو نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے گاؤں منڈھار کا 40 سالہ محمد بشیر زخمی ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت 2003 کے سیز فائرمعاہدے کا احترام اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں