من پسند حلقہ بندیاں قبل ازوقت دھاندلی ہے پیر صدرالدین

فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پریس کانفرنس سے خطاب


Numainda Express November 25, 2013
حیدرآباد: وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں،امتیاز شیخ بھی موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی وزیر و مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین راشدی نے کہا ہے کہ سندھ میں من پسند حلقہ بندیاں اور کاغذات نامزدگی سے لیکر نتائج کے اعلان تک کا عمل سرکاری افسران کے حوالے کرنا دراصل قبل ازوقت انتخابی دھاندلی ہے جسے عوام برداشت نہیں کریں گے ۔

لطیف آباد نمبر 3میں مقامی رہنما عبدالجبار نظامانی کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے اجلاس کے بعد صوبائی جنرل سیکریٹری و وزیر اعظم کے معاون خصوصی امیتاز شیخ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مظفر حسین شاہ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات زبیر میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ پی پی کی سندھ حکومت نے من پسند حلقہ بندیاں کی ہیں اور ان کے خلاف فنکشنل لیگ سمیت دیگر مخالفین کے اعتراضات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے سننے یا پھر تحریری طور پر وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔



حلقہ بندی سمیت بلدیاتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے لیکر نتائج کے اعلان تک معاملات پی پی حکومت نے اپنے پاس رکھے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور مختار کاروں سمیت دیگر سرکاری افسران کو ریٹرننگ افسر بنا دیا گیا ہے ایسے میں کس طرح بلدیاتی انتخابات شفاف ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں