آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو 124 رنز کا ہدف دیا جو قومی ویمن ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا


Abbas Raza/ February 26, 2020
بسمعہ معروف 38 اور ندا ڈار 18 رنز پر ناقابل شکست رہیں- فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹ سے شکست دیدی.

کیریبیئن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 124 کا مجموعہ حاصل کیا، سٹیفنی ٹیلر اور شیمین کیمپبیلی نے 43،43 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے سوا صرف ایک کھلاڑی لی این کیربی (16) ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں، ڈیانا بیگ، ایمن انور اور نداڈار نے 2،2 شکار کئے جب کہ ایمن امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جویریہ خان(35) نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا، بعد ازاں منیبہ علی 25 رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں تو ٹوٹل 77 تھا، بسمعہ معروف اور ندا ڈار نے پر اعتماد بیٹنگ سے فتح کی جانب سفر جاری رکھا،پاکستان نے ہدف 10گیندیں قبل عبور کرکے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، بسمعہ معروف38 اور ندا ڈار 18پر ناقابل شکست رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں