ماریا شراپوا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا
روسی کھلاڑی کو اکیسویں صدی کے معروف اور امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے
HYDERABAD:
ماریا شراپوا نے 32برس کی عمر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پانچ بار گرینڈ سلم کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ٹینس کی روسی کھلاڑی کو اکیسویں صدی کے معروف اور امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2004میں صرف 17 برس کی عمر میں ٹینس کی لیجنڈ کھلاڑی سرینا ولیمز کو ومبلیڈن میں شکست دی جس کے بعد وہ اس کھیل کے شائقین کے ساتھ ساتھ دنیا کی نگاہوں کا مرکز بن گئیں۔
اپنے کرئیر میں شراپوا کو انجریز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا اس کے باوجود وہ 11برس تک ٹینس میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی رہیں۔ 2016 میں ایک ممنوعہ دوا استعمال کرنے پر انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا جس سے قبل 2015تک وہ 3کروڑ ڈالر کی خطیر رقم کما چکی تھیں۔
2018میں گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں وہ 2018کے فرنچ اوپن کوارٹرفائنل تک پہنچیں اور پہلے راؤنڈ میں ناکام ہوئیں۔ گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن میں ان کے روایتی کھیل کی کچھ جھلک دوبارہ نظر آئی۔کریئر کے کئی نشیب و فراز کا سامنا کرنے کے بعد کندھے کے انجری کی بنا پر بدھ کو شراپوا نے کھیل کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا.