کورونا وائرس بلوچستان کے تینوں انٹر نیشنل بارڈر پر اسکریننگ شروع

پاکستان میں داخل ہونے والوں کی بہتر اسکریننگ سے وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا


ویب ڈیسک February 26, 2020
پاکستان میں داخل ہونے والوں کی بہتر اسکریننگ سے وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا ۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بلوچستان کے تینوں انٹر نیشنل بارڈر پر اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی مشیر محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہمسایہ ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ہمارے ہزاروں زائرین اور طلبا ایران میں ہیں، اس حوالےسے بلوچستان کے تینوں انٹر نیشنل بارڈر پر اسکریننگ شروع کردی گئی ہے کیوں کہ پاکستان میں داخل ہونے والوں کی بہتر اسکریننگ سے وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل تفتان جاوٴں گا اورکرونا سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لوں گا جب کہ سرکاری اسپتالوں میں انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں