چوہدری اسلم قتل کیس میں گرفتار دو سہولت کار ملزمان بری

عدالت نے دونوں ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کیا


ویب ڈیسک February 26, 2020
عدالت نے دونوں ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کیا۔ فوٹو:فائل

چوہدری اسلم قتل کیس میں سہولت کار ملزمان کو عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مرحوم ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس میں سہولت کاری کے کیس فیصلہ سنادیا، عدالت میں دو ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دونوں ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث 7 دہشت گرد ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان سے ہے اور ملزمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم پر چوہدری اسلم پر حملے کے لئے ریکی اور سہولت پہنچانے کا الزام ہے، اسی کیس میں عدالت کالعدم تحریکِ طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سرکاری وکیل کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

واضح رہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے لئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے ایس پی چوہدری اسلم اور ساتھیوں کو 9 جنوری 2014 کو دھماکے میں شہید کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں