رنگا رنگ تقریبات سے سجے پرسکون کراچی فیسٹیول کا اختتام
فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے، ضیا محی الدین، نورجہاں بلگرامی لائق مبارکباد ہیں،عائشہ
آرٹس کونسل،نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس اورکینٹ اسٹیشن کے اشتراک سے منعقدہ 3 روزہ پرسکون کراچی فیسٹیول کا اختتام ہوگیا۔
فیسٹیول میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے گہری دلچسپی کا اظہارکیا، فیسٹیول میں مختلف پروگرام اور سیشن آرٹس کونسل،نیشنل اکیڈمی آف پر فارمنگ آرٹس اور کینٹ اسٹیشن پر منعقد ہوئے، ناپا میں تھیٹر ڈرامے جبکہ آرٹس کونسل میں مشاعرے کا اہتمام ہوا، پینٹنگ شو اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں،فیسٹیول میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد ، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق،صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی، نفیسہ شاہ، سمیت فنکاروں ،شاعروں ،ادیبوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،گورنرسندھ نے نورجہاں بلگرامی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا جبکہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کاکہنا تھا کہ جس کراچی کے بارے میں سناکرتے تھے آج اسکا بالکل برعکس دیکھا آج کراچی واقعی پرامن کراچی لگ رہا ہے تقریب کے اختتام پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کو مدتوں یاد رکھیں کراچی میں اس طرح کے میلے کم سجے ہیں۔
آرٹس کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ڈرامہ ڈائریکٹر اورنیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے روح رواں ضیامحی الدین کا کہنا تھا کہ تھیٹر ڈرامہ فنکارکے لیے اصل اکیڈمی ہے جن فنکاروں کا آغاز تھیٹر سے ہوا وہ اپنے فن میں منفرد مقام رکھتے ہیں،نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس اپنے حصے کاکام کررہاہے کراچی میں سنجیدہ تھیٹر کا بھرپور آغازہوگیاہے،میں سمجھتاہوں کہ ابھی کچھ نیاکرنے کی گنجائش باقی ہے،پرسکون کراچی فیسٹیول کا ہوناصحت مندانہ عمل ہے، ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں ادبی اور ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے،پرسکون کراچی فیسٹیول میں شرکت کرکے مجھے خوشی ہوئی، میں نورجہاں بلگرامی کو مبارکبادپیش کرتی ہوں، میرے اداکاری میں قدم جمانے کے بعدگائیکی کی طرف جانے پر عوام کا اچھا ردعمل سامنے آیا ہے۔