آج جوکچھ بھی ہوں شاہ لطیف کے کلام کی بدولت ہوں عابدہ پروین

پاکستان میں موسیقی کے اعتبارسے جوکام ہو رہا ہے وہ اطمینان بخش ہے، عابدہ پروین


Umair Ali Anjum November 25, 2013
پاکستان میں موسیقی کے اعتبارسے جوکام ہو رہا ہے وہ اطمینان بخش ہے، عابدہ پروین. فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون/ فائل

ممتاز گلوکارہ عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں شاہ لطیف کے کلام کی بدولت ہوں، دنیا بھر میں مجھے شاہ لطیف کے کلام نے شناخت بخشی ہے۔

کراچی کے مقامی ہال میں نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میرا ہندوستان جانے کا اتفاق ہوا وہاں کی عوام کی محبت قابل دید تھی، لوگ میرے گائے ہوئے صوفیانہ کلام کو گنگنا رہے تھے، میں نے جب یہ مناظر دیکھے تو میری آنکھ نم ہوگئی، انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں معیاری کام کیاجارہاہے مگر پاکستان میں موسیقی کے اعتبارسے جوکام ہو رہا ہے وہ اطمینان بخش ہے، انھوں نے کہاکہ ہمارے نئے گلوکار اگر گائیکی کے شعبے کو اپنانا چاہتے ہیں تو اسے خود پر اوڑھ لیں، کوئی بھی شے ہو وہ بھرپور شدت مانگتی ہے، محبت جس شے سے بھی کی جائے بھرپور انداز سے کی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں