پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

ایک شخص کی تشخیص کراچی اور دوسرے کی اسلام آباد میں ہوئی ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا


ویب ڈیسک February 26, 2020
ایک شخص کی تشخیص کراچی اور دوسرے کی اسلام آباد میں ہوئی ہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے پاکستان میں 2 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں کوررونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، کلینیکل اسٹینڈرڈز کے مطابق دونوں کیسز کا خیال رکھا جا رہا ہے، دونوں مریض اب تک مستحکم حالت میں ہیں، پریشانی کی بات نہیں، تمام معاملات کنٹرول میں ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایک شخص کی تشخیص کراچی اور دوسرے کی اسلام آباد میں ہوئی ہے، دونوں اشخاص نے گزشتہ 14 دن میں ایران کا سفر کیا، یقین ہے پاکستان میں وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی، کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چاروں ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس کی بیماری پھیل چکی ہے تاہم بروقت اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں اب وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ایک ایک چیز پر نظر ہے، محنت کے ساتھ تمام اقدامات کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر روزانہ وائرس سے متعلق اطلاعات دوں گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ عوام اپنے گرد رہنے والوں پر نظر رکھیں اور 1166 پر اطلاع دیں، ہمیں بلا ضرورت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، علامات ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ کیا گیا ہے، کراچی کے شہری 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس نے حال ہی میں ایران سے کراچی کا سفر کیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے متاثرہ نوجوان اور اس کی فیملی کو نجی اسپتال کے کورینٹائن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جب کہ متاثرہ نوجوان کے ہمراہ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔


دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص ایران سے بذریعہ جہاز کراچی پہنچا تواس کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ نہیں کی گئی کیوں کہ ایئرپورٹ صوبائی نہیں وفاق کے کنٹرول میں آتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے اور اس حوالے سے اسپتالوں کو کٹس فراہم کی جاچکی ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |