ڈرون حملے روکنے کیلیے سب کچھ قربان کرسکتے ہیں عمران

وفاق دوٹوک موقف اپنائے، نیٹو سپلائی بحالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، گفتگو


INP November 25, 2013
وفاقی حکومت کی ڈرون حملوں کیخلاف صرف مذمت کافی نہیں، چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہونگے، نیٹو سپلائی کی بحالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، قوم کو دہشتگردی، غیرملکی مداخلت اور ڈرون حملوں سے نجات دلانے کیلیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

وفاقی حکومت کی ڈرون حملوں کیخلاف صرف مذمت کافی نہیں، اب عملی اقدامات اوردوٹوک موقف اختیار کرنا ہوگا، ن لیگ کی حکومت نے ملک کو مزید بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں' بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے صرف باتیں کی جا رہی ہے، کوئی منصوبہ نظر نہیں آرہا۔



پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشر یف اور انکی جماعت انتخابی دوروں کے دوران عوام سے ڈرون حملے روکنے' دہشتگردی کے خاتمے' بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل حل کر نیکا وعدہ کرتے رہے ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد آج تک کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام حکومت سے مایوس ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو پھر ڈرون حملوں اور غیرملکی مداخلت کا خاتمہ کرنا ہوگا ورنہ ملکی مسائل میں مزید اضافہ ہوتا رہیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں