خانہ کعبہ کو آہنی کی جگہ سونے کا تالا لگا دیا گیا

قفل کے سامنے کلمہ طیبہ، پشت پر ’’ہدیہ منجانب خادم الحرمین الشریفین‘‘ درج ہے


این این آئی November 25, 2013
تالا و چابی بنانے کیلیے 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا، پرانا آہنی قفل 30 سال تک لگا رہا۔ فوٹو: این این آئی/فائل

باب کعبہ اور اس کے پرانے قفل کی 30 سالہ رفاقت اختتام کو پہنچ گئی اور خانہ کعبہ کو ایک گراں قیمت سنہری قفل سے سجا دیا گیا ہے۔

نئے اور سنہری قفل کی کلید صدیوں سے بیت اللہ کے متولی چلے آنیوالے کلید بردار ''سدانہ''کے سپرد کر دی گئی۔ سادنِ بیت اللہ الشیخ عبدالقادر طٰہ الشیبی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ خانہ کعبہ کیلیے تیارکردہ نیا سنہری تالا اوراس کی چابی اس سے قبل بنائے گئے آہنی قفل اور کلید ہی جیسے ہیں، اب صرف اتنا فرق ہے کہ پہلے آہنی قفل اور کلید تھی اور اب تالہ اور چابی دونوں سنہری ہو چکے ہیں۔



نئے سنہری تالے اور اس کی چابی کیلیے 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے، جس پر نیکل مادے کی قلعی کی گئی ہے۔ قفل کے سامنے کی طرف کلمہ طیبہ اور اس کی پشت پر ''خصوصی ہدیہ منجانب خادم الحرمین الشریفین'' کے الفاظ تحریر ہیں۔ قفل کے اطراف میں دائیں جانب ''شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود'' کے الفاظ درج ہیں جبکہ بائیں طرف 1434 ہجری کے الفاظ درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں