کورونا وائرس سندھ میں آج اور کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

والدین کے پریشانی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم


ویب ڈیسک February 27, 2020
تمام نجی و سرکاری ادارے دو روز تک بند رہیں گے، صوبائی وزیر تعلیم ۔ فوٹو، فائل

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے آج اور کل سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید غنی نے کہا ہے کہ والدین کورونا وائرس سے متعلق آنے والی اطلاعات سے پریشان تھے۔ اس کے پیش نظر 27اور 28 فروری کو سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کمشنر کراچی کو تمام ہاسٹلز خالی کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں ہاسٹلز میں انتظامات کیے جائیں گے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں