پاکستان اور امریکا کے اسٹرٹیجک مذاکرات جنوری میں ہونگے

پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورامریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نمائندگی کریں گے۔


Abid Hussain November 25, 2013
پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورامریکا کے وزیر خارجہ جان کیری کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹرٹیجک مذاکرات آئندہ سال جنوری میں ہونگے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورامریکا کے وزیر خارجہ جان کیری کریں گے۔

دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک مذاکرات پاکستان میں سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملوں کے بعد24 پاکستانی فوجیوں کی شہادت،ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے آپریشن اور لاہور میں ریمنڈڈیوس کے معاملے کے بعدختم کردیے گئے تھے۔ طویل عرسے کے بعد ایک مرتبہ پھر دونوں جانب سے شدید اختلافات کے بعد اسٹریٹیجک مذاکرات آئندہ سال کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں