
ننگرپارکر تحصیل کے گاؤں سوراچند میں پاروتی سوبھو کولہی نے گھر کے اندر ہی پھندے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی کا سبب گھریلو پریشانی بتایا جاتا ہے۔خاتوں ایک روز قبل میکے سے سسرال آئی تھی۔دوسری جانب گاؤں ڈابھی بھیل میں گوری اندرو بھیل کنویں میں کود گئی۔ خاتون کی خودکشی کا سبب بھی گھریلو پریشانی بتایا جاتا ہے۔
دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیں اور خودکشی کی رپورٹ درج کرلی۔ تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔