تربیتی طیارے کا پہیہ نکل گیا جناح ٹرمینل پر محفوظ لینڈنگ

طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی جس کے دوران جہاز میں موجود انسٹرکٹر اور تربیت حاصل کرنیوالا کپتان محفوظ رہے۔


Staff Reporter February 27, 2020
طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی جس کے دوران جہاز میں موجود انسٹرکٹر اور تربیت حاصل کرنیوالا کپتان محفوظ رہے۔ فوٹو: فائل

نجی فلائنگ کلب کے تربیتی سیسنا طیارے کا نوزوہیل( اگلاپہیہ) نکلنے کی بنا پر جناح ٹرمینل پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی تاہم حادثے کے دوران جہاز میں موجود دونوں کپتان محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق نجی فلائنگ کلب کے سیسنا ساختہ تربیتی طیارے نے دوران پرواز اگلا پہیہ نکلنے کے سبب جناح ٹرمینل کے رن وے 25 آر پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

کنٹرول ٹاور پر ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع موصول ہونے پر سول ایوی ایشن کی فائر اور ایمبولینس بھی روانہ کی گئیں، تاہم طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی جس کے دوران جہاز میں موجود انسٹرکٹر اور تربیت حاصل کرنیوالا کپتان محفوظ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں