جنیوا معاہدہ پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے تجزیہ نگار

پاکستان ایران کیساتھ گیس منصوبے پر زیادہ شدت کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے،جنرل طلعت مسعود


Kamran Yousuf November 25, 2013
پاکستان ایران کیساتھ گیس منصوبے پر زیادہ شدت کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے،جنرل طلعت مسعود

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایران اور مغربی ممالک کے مابین تاریخی جوہری سمجھوتے کے پاکستان بالخصوص اور خطے پر بالعموم مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دفاعی تجزیہ نگار لیفٹننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے علاقائی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انھوں نے ان خدشات سے اتفاق نہیں کیا کہ جنیوا معاہدے سے پاکستان ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مغرب کے دبائو کا نشانہ بن سکتا ہے۔ اس اہم پیشرفت کے نتیجے میں خطے میں تنائو میں کمی آئے گی بلکہ پاکستان ایران کے ساتھ گیس منصوبے پر زیادہ شدت کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بھی اس تاثر کو مسترد کردیا کہ اب پاکستان پر ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کے معاملے پر دبائو بڑھے گا۔



انھوں نے کہا کہ ان دونوں معاملات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ ہمارے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جان بوجھ کر پھیلائی گئی چند افواہوں سے قطع نظر مغربی ممالک اس امر سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ پاکستان کا ایٹمی ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سفارتی افسر نے کہا کہ ایران کے ساتھ بین الاقوامی ایٹمی ڈیل سے ایٹمی طاقتوں پر مشتمل خطے (پاکستان، بھارت، چین اور اب ایران) خوش آئند ہوگی۔ بین الاقوامی تعلقات کے امور کے ماہر اور آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے جناح فیلو ڈاکٹر اشتیاق احمد سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر دبائو میں کمی آئے گی۔ یوں خطہ علاقائی استحکام کی طرف جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں