کراچی میں مقابلے فائرنگ اور تشدد کے دوران گینگسٹرز سمیت 6 ہلاک
کلاکوٹ اورچاکیواڑہ میں مقابلے،سنگین وارداتوں میں مطلوب عذیربلوچ کے ڈیتھ اسکواڈکاسرغنہ اعجازالحق اورزبیرمیمن مارے گئے
کراچی میں مقابلوں،فائرنگ اورتشدد کے دوران گینگسٹرز سمیت 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری رانگی واڑہ جامع مسجد کے قریب کلاکوٹ پولیس اوررینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران مقابلے لیاری گینگ وارکاایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت اعجاز الحق عرف حسن پنجابی کے نام سے ہوئی،ملزم بہار کالونی کارہائشی اور کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ کی کلنگ ٹیم کاسرغنہ تھا،ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 95سے زائدوارداتوں میں ملوث تھا۔۔صدر چوہدری فرزند علی قلفی کی دکان کے سامنے پولیس مقابلے میں27 سالہ ملزم ہلاک جبکہ اس کاساتھی فرار ہو گیا ،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔ رینجرزاور چاکیواڑہ پولیس نے گینگ وارملزمان کی سعید آباداسکول کے عقب والی گلی میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی رینجرز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ وار کاایک ملزم ہلاک ہو گیاجبکہ دیگرفرار ہو گئے،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت زبیر میمن عرف دلشاد کے نام سے ہوگئی ملزم لیاری میمن سوسائٹی کھڈہ مارکیٹ کا رہائشی اورعذیر بلوچ گروپ کے وصیع اﷲ لاکھو گروپ کا کارندہ تھا۔
نارتھ کراچی سیکٹر11/A بی بی سی بروسٹ کے قریب فائرنگ سے50سالہ محمد شاہد ہلاک ہو گیا،مقتول نیو کراچی کا رہائشی تھاجبکہ اس کا یوپی موڑ کے قریب موٹر سائیکل شو روم ہے ۔گلستان جوہرمیں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدرابعہ سٹی کی چھت سے نیچے پھینک دیاجس سے وہ ہلاک ہو گیا،مقتول کی شناخت45سالہ ندیم کے نام سے ہوئی وہ گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔لیاقت آبادنرسری اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیاجس کی شناخت45سالہ شہاب کے نام سے ہوئی۔کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے 22 سالہ رضا،نارتھ کراچی میں فائرنگ سے 25سالہ احتشام،انڈاموڑکے قریب37 سالہ سہیل،بوٹ بیسن میں35 سالہ عمیر بخاری،لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب 12 سالہ انور علی،میمن گوٹھ میں17 سالہ عثمان جبکہ سفاری پارک کے قریب ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کلاکوٹ میں جھگڑے کے دوران تیزدھار آلے کے وارسے پولیس اہلکار اختر زمان زخمی ہوگیا۔