ڈرون حملے پاکستانی حکومت کی مرضی سے ہو رہے ہیں امریکی سینیٹر فرینک

ڈرون حملے اب تک انتہائی موثر ثابت ہوئے ہیں،رکن امریکی ایوان نمائندگان


آن لائن November 25, 2013
ڈرون حملے اب تک انتہائی موثر ثابت ہوئے ہیں،رکن امریکی ایوان نمائندگان۔ فوٹو: فائل

امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن فرینک پیلون نے کہاہے کہ ڈرون حملے پاکستانی حکومت کی مرضی اورتعاون سے ہورہے ہیں۔

انھوں نے ایڈیسن نیوجرسی کے نومنتخب میئرٹام لینکی کے اعزازمیں مسلم کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈرون حملے اب تک انتہائی موثر ثابت ہوئے ہیںا ور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کاصفایا کردیا گیاہے۔ فرینک پیلون نے کہاکہ انھیںعوامی جذبات کا احساس ہے لیکن ان حملوں میں کوئی عام آدمی نہیں مارا گیابلکہ القاعدہ اوردوسرے دہشت گردوں کو نشانہ بنایاگیا ہے اوریہ حملے حکومت پاکستان کی رضامندی اور تعاون سے کیے گئے۔ ان سے پاکستان کی خودمختاری اورسلامتی متاثرنہیں ہوتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں