این ایچ اے نے سیہون رتوڈیرو سڑک پر کام تیز کردیا

بجلی،گیس لائنوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی، دسمبر 2014میں منصوبہ مکمل کیاجائے گا


Masood Majid Syed November 25, 2013
منصوبے کوایف ڈبلیو او اور جاپانی نیپون کوہی جیسی تعمیراتی کمپنیاں مکمل کر رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سیہون شریف، رتوڈیرومنصوبے پر کام کی رفتار تیزکر دی جسے دسمبر2014تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیہون شریف رتوڈیرومنصوبے(این 55 ) پر 197کلومیٹر سڑک کی تعمیر اراضی کے حصول اور بجلی، گیس کے پائپوں کی منتقلی کی وجہ سے سست روی کاشکاررہی لیکن این ایچ اے نے جائیکا کی مالی معاونت سے اب سیہون، رتو ڈیرو منصوبے کی50 فیصدمنصوبہ بندی کے مقابلے میں 41فیصد پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ منصوبے کوایف ڈبلیواواورجاپانی نیپون کوہی جیسی مستندتعمیراتی کمپنیاں مکمل کر رہی ہیں۔



اصل پی سی ون کی نظرثانی شدہ لاگت 12,495ملین روپے تھی جبکہ نظرثانی شدہ لاگت 14,176ملین روپے ہے۔ ٹھیکے کی تکمیل کی تاریخ جون 2014تھی تاہم سست روی کے باعث مقرر کردہ وقت پر منصوبہ مکمل نہیں ہوسکے ہوگا۔ منصوبے پرتیز ی سے کام جاری ہو نے کی وجہ سے اب توقع ہے کہ یہ منصوبہ دسمبر 2014تک مکمل ہوجائے گا۔اسی طرح سے این 655 رتو ڈیرو سے نوڈیرو (ریہاب) 14.7کلومیٹر سڑک کی تعمیرکا منصوبہ حکومت پاکستان کے اپنے فنڈ سے مکمل کیا جاچکا ہے جس پر 795 ملین روپے لاگت آئی اور اس منصوبے پر ستمبر2009کو کام شروع کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں