
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور25 اپریل کوپہلاروزہ ہوگا۔
فواد چوہدری نے اس موقع پر رویت ہلال کمیٹی پر بھی چاند کی غلط تاریخیں بتانے پر نکتہ چینی کی۔ وزیر سائنس نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے حال ہی میں ذیقعد اور رجب دونوں ماہ کی غلط تاریخ بتائی تھیں۔
فواد چوہدری نے ملک میں چاند دیکھنے اور دو عیدوں کے تنازع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔