
پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور خوف کی فضا ہے۔ کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لئے ماسک کے استعمال اور مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
Everyone, in Karachi is unable to get mask and have concerns with price, can make masks at their own homes.@RabNBaloch pic.twitter.com/UfGRX5IjLB
— Khaleek kohistani (@KhalekKohistani) February 26, 2020
ہمیشہ کی طرح ملک میں نازک صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے عوام کا استحصال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ماسک مہنگے کردیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ماسک کے 200 روپے والے ڈبے کی قیمت 1700 روپے کردی گئی ہے۔
مارکیٹ میں ماسک کی قیمتوں میں اضافہ اور عدم دستیابی جیسے مسائل کا حل بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے ماسک بنایا جاسکتا ہے۔
صرف ٹشو پیپر یا فائبر، ہیئر بینڈ اور چند پنز کی مدد سے چند لمحوں میں ماسک تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے یہ ویڈیوز ملاحظہ کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔