ون ڈے سیریز مصباح بیٹنگ میں بھی کامیاب نہ رہے

ناصر جمشید 168رنز کے ساتھ سب سے آگے،سعید اجمل نے10وکٹیں حاصل کیں

ناصر جمشید 168رنز کے ساتھ سب سے آگے،سعید اجمل نے10وکٹیں حاصل کیں(فوٹو : اے ایف پی)

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز پاکستانی اوپنر ناصر جمشید کیلیے شاندار رہی، انھوں نے تین میچز میں 56 کی اوسط سے سب سے زیادہ 168رنز جوڑے۔

جس میں بہترین کاوش97 رہی، دوسرے افتتاحی کھلاڑی حفیظ 105رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین ثابت ہوئے، اظہر علی نے دو مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے مجموعی طور پر 91 رنز بنائے، ناقابل شکست 59رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز ثابت ہوئی، دو میچز میں ناٹ آئوٹ رہنے کی وجہ سے ان کی اوسط تمام پاکستانی بیٹسمین میں سب سے زیادہ 91 رہی،کپتان مصباح الحق کیلیے سیریز ہر لحاظ سے مایوس کن رہی۔


قیادت کے ساتھ وہ انفرادی محاذ پر بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی پیش نہیں کرپائے، انھوں نے تین میچز میں86رنز ہی اپنے نام جوڑے جس میں35 ناٹ آئوٹ نمایاں رہے، نوجوان بیٹسمین طرح اسدشفیق 30.66 کی اوسط سے 92رنز ہی بناسکے، ان کی بہترین کاوش 56رنز ثابت ہوئی، عمر اکمل نے تین میچز کی دو اننگز میں52رنز بنائے۔

ان کے بڑے بھائی وکٹ کیپر کامران اکمل بھی یکسر ناکام رہے، تین میچز کی دو اننگز میں 6کا ہندسہ انکے نام کے ساتھ جڑا، اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی بھی دونوں شعبوں میں ناکام رہے، بیٹنگ میں مجموعی 7رنز کے علاوہ سیریز میں محض ایک وکٹ ان کے حصے میںآئی، سعید اجمل 10وکٹوں کے ساتھ سیریز کے کامیاب ترین بولر بنے، فاسٹ بولر جنید خان نے 5 پلیئرز کو آئوٹ کیا، محمد حفیظ اور عبدالرحمان کے حصے میں 3،3وکٹیںآئیں۔
Load Next Story