نیٹو کنٹینر زبردستی روکنے پر تحریک انصاف کے 40 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تیسرے روز حیات آباد ٹول پلازہ پر دھرنا دیا ہوا ہے اور نیٹو کنٹینرز واپسی بھیجے جارہے ہیں
رنگ روڈ بلاک کرنے اور نیٹو کنٹینر زبردستی روکنے پر پاکستان تحریک انصاف کے 40 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے تحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سے زبردستی ٹرک روکنے کانوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے پشتہ خرہ پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق ناظم گل بشر، اصغر خان خلیل اور ظہیر مہمند کی قیادت میں 40 افراد نے نیٹو اور دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے کاغذات چیک کئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں روڈ بلاک کرنے، دفعہ 144 اور 4 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب پشاور کی مختلف شاہراؤں پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے رنگ روڈ پر حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے، کارکن صبح 9 بجے کیمپ پہنچنا شروع ہوئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے احتجاجی کیمپ کی جگہ کو کلیئر کیا گیا، پی ٹی آئی کے کارکن سڑک کے کنارے موجود ہیں اور کنٹینرز کو روک کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس کے بعد نیٹو سپلائی والے کنٹینرز کو واپس بھیجا جارہا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x17lolj_40-pti-workers-arrested-for-stoping-nato-supply_news