آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا نیول ہیڈکوارٹرکا الوداعی دورہ

نیول چیف آصف سندھیلا اور جرنل اشفاق پرویزکیانی کےدرمیان ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال ہوا،ترجمان پاک بحریہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی 29 نومبر کو مدت ملازمت مکمل ہونے ہر ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نیول ہیڈکوارٹر کا الوداعی دورہ کیا جہاں نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے ان کا استقبال کیا۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد انہوں نے پاک بحریہ کے افسران اورجوانوں سے ملاقاتیں کیں، سربراہ پاک بحریہ آصف سندھیلہ سے الوداعی ملاقات کے دوران دونوں عسکری قائدین نے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر آصف سندھیلا نے آرمی چیف کی فوجی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر بھی فائض ہیں تاہم 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں اور ان دنوں مسلح افواج اور اس کی قیادت سے الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
Load Next Story