ڈالر کی اڑان کے باعث روپیہ مزید پریشان 109 روپے کی تاریخی سطح عبورکرگیا

مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار ڈالر خرید رہے ہیں،یہی صورتحال رہی تو ڈالر مزید مہنگا ہوگا،ماہرین


ویب ڈیسک November 25, 2013
ڈالر کی نئی اڑان کے باعث روپیہ مزید پریشان، 109 کے ہندسے پر پہنچ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: 109 کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کے باعث روپے کی قدر مزید گر چکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 109 روپے ہوگئی اس سے قبل ڈالر 108 روپے 80 پیسے پر فروخت ہورہا تھا۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار ڈالر خرید رہے ہیں جبکہ سیاسی اور معاشی محاذ پر بہتری بھی دکھائی نہیں دے رہی،ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اگر یہی صورتحال رہی توآئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں