زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافہ سے 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔