راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
11 سالہ اریب اعجاز کو 25 تاریخ کو اغوا کیا گیا اور آج لاش زیر تعمیر ویران مکان سے ملی ہے
راولپنڈی میں 11 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کی لاش علاقے کے ایک زیر تعمیر ویران مکان سے ملی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے وزیر ٹاؤن سے 11 سالہ بچے کی لاش ملی ہے، بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 11 سالہ اریب اعجاز کو 25 تاریخ کو اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج ہے، آج اسی بچے کی لاش وزیر ٹاؤن میں زیر تعمیر ویران مکان سے ملی ہے، بچے کو سر میں وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا شبہ ہے، حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے۔ پولیس نے بچے کے اغوا اور قتل کے شبے میں 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔