دورہ جنوبی افریقا کے لئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان ظہیرخان کی واپسی

ٹیسٹ اسکواڈ میں ظہیر خان کی ایک برس بعد پھر واپسی ہوئی ہے تاہم گوتم گھمبیر ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔


ویب ڈیسک November 25, 2013
ظہیر خان گزشتہ ایک سال سے فٹنس مسائل کا شکارتھے، فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقا کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں ظہیر خان کی ایک برس بعد پھر واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے دورہ جنوبی اریقا کے لئے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، گزشتہ ایک برس سے سے فٹنس مسائل سے دوچار ظہیر خان کو ایک بار پھر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے تاہم گوتم گھمبیر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت مہندر سنگھ دھونی کریں گے۔

پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کے علاوہ مرلی وجے، شکھر دھون، چیتیشور پجارا، ویراٹ کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، رویندر جدیجا، ظہیر خان،امباتی رایادو، وریدھیمان ساہا، ایشانت شرما اور پراگیان اوجھا شامل ہیں، وریدھیمان ساہا فاضل وکٹ کیپر ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم مہندر سنگھ دھونی ، شکھر دھون، سریش رائینا، ویراٹ کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، امباتی رایادو، امیش یادو، ایشانت شرما موہت شرما، رویندر جدیجا اور امیت مشرا پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت جنوبی افریقا میں پروٹیز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں اور دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلے گئی، سیریز کا آغاز 5 دسمبر سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں